حکومت کو ڈاک خانوں کے وسیع پیمانے پر بینکنگ خدمات انجام دینے کی اجازت مل گئی ہے اور آئندہ سال سے یہ کام شروع کردیا جائےگا۔
مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں
وقفہ صفر کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاک خانوں کا کور بینکنگ شعبہ کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس میدان میں یہ ملک کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے بھی آگے نکل گیا ہے۔